counter easy hit

سراج الحق کی کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلہ میں اسلامک سنٹرگجرات میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

Siraj corruption was

Siraj corruption was

گجرات( صغیر احمد قمر + انورشیخ+ عبدالرشیدوڑائچ) جماعت اسلامی ضلع گجرات کے مرکزی امیر محترم سراج الحق کی کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلہ میں اسلامک سنٹر جی ٹی روڈ میں کرپشن فری مہم کے ایجنڈے پر لائحہ عمل کے حوالے سے اسلامک سنٹر جی ٹی روڈ میں کرپشن فری مہم کے ایجنڈے پر لائحہ عمل کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور بد عنوانی کے سرطان نے نہ صرف وطن عزیز کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے بلکہ مملکت خدادا کا چہرہ دنیا بھر کی نگاہوں میں داغدار کر دیا ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں اسی وقت روزانہ 12ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے ، اگر کرپشن کے ناسور کو 40فیصد کم کر دیا جائے تو ملک کو قرضوں کی ضرورت نہیں رہتی ڈاکٹر طارق سلیم نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران خادم ہونے کے دعویدار تو ہیں مگر شہنشاہ نظر آتے ہین کمزور کو اسکا حق دے کرہی انصاف کے تقاضے پورے ہو سکتے ہیں خلیفہ حضرت ابو بکر صدیقؓ اورحضرت عمر فاروقؓ نے خلافت کا حلف لیتے ہوئے اعلان کیا تھا بلکہ اپنے پورے دور خلافت میں عمل کر کے دکھایا تھا کہ طاقت ور اور کمزور کا کوئی فرق نہیں اور جس کا جو بھی حق ہے چاہے وہ کمزور ہے اسی کو پہنچا کر دم لیں گے ، ان کی نگاہ میں کوئی ایسا طاقتور نہ تھا جو دوسرے کے حق پر ناجائز قابض ہو جائے اور خلیفہ السلمین اسی غاصب سے اسی کا حق لیکر نہ لوٹا دین یہی داد رسی اور خود اختیاری کا عمل اور ذمہ داری ہے جو حکمرانوں کو سو نپی گئی ہے ، اور یہی وہ نظام اعلیٰ سے جس کے زریعے زندگی میں ہر سطح پر کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس کے قائدین ممبر پارلیمنٹ رہے مگر ان پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں اسی لئے آج مرکزی امیر سراج الحق نے قوم کے مسائل کی اصل جڑ کرپشن کے حوالے سے قومی مہم کا اعلان کر کے پاکستانی عوام کے دلوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی ہے جس ملک میں امیرامیرتر اورغریب غریب تر ہو رہا ہے مٹھی بھر اشرافیہ پارلیمان ممبران وزراء صوبائی حکمران وزراء اعظم اور صدور کے خلاف کرپشن کے ناقابل تردید شواہد اور نیب کے پاس 150میگا کرپشن جیسی فائلوں مین بند پڑے ہیں بد قسمتی سے پاکستان کا شمار دنیا کے پچاس کرپٹ ترین ممالک میں ہوتا ہے اسی معاملے میں سری لنکا اور بھارت ہم سے بہتر جگہ ہیں وطن عزیز پر قرضوں کا بوجھ 7266 ارب ہے کرپشن کے ناسور کو ختم کر دیا جائے تو یہ بوجھ صرف ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں اتر سکتا ہے اگر کرپشن کے ناسور کو صرف 40فیصد کم کر دیا جائے تو ملک کو مزید قرضوں کی ضرورت نہیں رہتی اور اگر 80فیصد کم کیا جائے توترقی کا ہدف 7سے 8فیصد تک حاصل کیا جا سکتا ہے ، ضلعی امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے گجرات کے حوالے سے کہا کہ گجرات تاریخی اعتبار سے بڑا اہم ضلع ہے جس کے پاس سب سے زیادہ نشان حیدر ہیں اس ضلع نے ملک کو صدر ووزیر اعظم بھی دیئےء ہر دور میں ضلع گجرات کے لوگ اقتدار کے ایوانوں میں رہے مگر بد قسمتی کی بات ہے کہ گجرات کے عوام مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں گجرات کی پہچان بن چکی ہے مگر اربوں روپے کی ٹف ٹائلیں بلا ضرورت لگائی جا رہی ہیں ضلع گجرات کی سڑکیں بار بار بننے کے بعد اپنی زبان حال سے یہ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ ہماری حالت تو نہیں بدلی مگر ہماراحق کھانے کے بعد نہ جانے کتنے لوگوں کی تجوریاں تو بھر گئیں کرپشن مافیا کے بادشاہوں اور پیسے کی ہوس کے پجاری سرکاری ہسپتالوں میں زندگی فراہم کرنے والی ادویات کی بجائے موت فراہم کرنے والی ادویات فراہم کر رہے ہیں یہ ادویات بغیر بل ورانٹی کے ہیں اور اکثر ان کی مدتختم ہونے کے قریب ہوتی ہے اسی سلسلہ کا بڑا سکینڈل چند دن پہلے سامنے آیا ، جس میں حکمران جماعت کے افراد بھی ملوث ہیں اس کی ایف آئی آر 329/15دو نومبر2015ء کو درج ہوئی مگر کروڑوں کے گھپلے اور ایف آئی آر کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ، جبکہ اسی سلسلہ میں دوسری ایف آئی آر نمبر 39گیارہ جنوری 2016کو درج ہوئی مگر اس میگا کرپشن کے سکینڈ ل کی ایف آئی آر حکمران جماعت اور ضلعی انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے جبکہ غریب اور چھوٹے دکاندارون کو معمولی منافع خوری اور بوگس کیس میں جیل بجھوا یا جا رہا ہے ، جو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محض اپنی کارکردگی اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کاوش ہے جماعت اسلامی ضلع گجرات عوام الناس اور زندگی کے تمام مکاتب فکر کے افراد کو دعوت دیتی ہے کرپشن فری مہم میں ہمارا ساتھ دیا جا ئے اور ثبوت کے ساتھ ہماری رہنمائی کی جائے تا کہ اس قومی مہم کے آگے بڑے پیمانے پر بڑھایا جاسکے انھوں نے مزید کہا کہ ہم گجرات میں ہونیوالی بدعنوانیاں بے نقاب کریں گے ثبوت اکٹھے کریں گے بدعنوان افسروں اورعوامی نمائندگان کے دفاتراورگھروں کے سامنے دھرنے دیں گے اوران کاگھیراؤ کریں گے جماعت اسلامی نے اس سلسلہ میں جودستخطی مہم شروع کررکھی ہے وہ عوام میں پذیرائی حاصل کررہی ہے ہزاروں لوگ اس مہم کوسراہارہے ہیں بدعنوانی کے خلاف مہم جماعت اسلامی کااب مستقل ایجنڈا اورحصہ ہے کرپشن اوربدعنوانی بھی دہشت گردی کی ایک شکل ہے گجرات کے بدعنوانی سے متاثرہ عام لوگ بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں گے عوام اس مہم میں ثبوت کے ساتھ ہماری رہنمائی کریں تاکہ اس کوہم آگے بڑھاسکیں ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ اہالیان گجرات اس حوالے سے چوہدری انصردھول ایڈووکیٹ، سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ اورشبیراحمدخاورسے رابطہ کرسکتے ہیں کرپشن کے خلاف یہ مہم مرکزی سطح پرپورے ملک میں جاری ہے لیکن ہم گجرات میں مقامی سطح پر بھی بدعنوانی کے خلاف بھرپورمہم چلائیں گے اس موقع پرجنرل سیکرٹری شبیراحمد خاور نائب امر اء چودھری انصر محمودایڈووکیٹ، سید ضیا ء اللہ شاہ ایڈووکیت چودھری عرفان احمد صفی،حصول انصاف فورم کے راہنما راجہ محمد ارشدایڈووکیٹ ،ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹرمحمداسحق،چودھری ضیااحمد ایڈووکیٹ مرالہ ،احمدسلطان و دیگر بھی موجود تھے ۔