counter easy hit

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چئیرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

حیدر آباد: سندھ ترقی پسند پارٹی کے چئیرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھیں پتہ ہے آصف علی زرداری کے سامنے الیکشن لڑنے کے لیے سندھ بھر سے عوام میری مدد کو آئینگے کیونکہ عوام اب لالچی حکمرانوں کو ووٹ نہیں دینگے۔

Sindh Taraqi Pasand Party chairman Dr. Qadir Magsi announced to contest the elections against former president Asif Ali Zardariان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہاتھوں میں وزیرِاعظم کی لکیر ہی نہیں ہے، مہربانی ہوئی تو پنجاب میں پی پی ٹی آئی اور دیگر اتحادیوں کی حکومت بننے کا امکان ہے۔قادر مگسی نے کہا کہ جس طرح جسٹس ناصر الملک نگران وزیرِاعظم اور سینیٹ کے چئیرمین پر سب متفق ہو گئے ہیں، آئندہ لائے جانے والے وزیرِاعظم پر بھی سب متفق ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی کو الیکشن کمیشن سے ڈی لسٹ ہو چکی ہے۔ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ ہمیں لسٹ میں رکھ کر نشان الاٹ کیا جائے اور ہم سے جو غلطی ہے ہوئی ہے اس کو نظر انداز کر کے الیکشن کمیشن میں رجسٹر کیا جائے۔جبکہ دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کبھی بلاول کو کام نہیں کرنے دیں گے، پیپلزپارٹی نے سندھ میں عوام کو مایوس کیا اور کھربوں روپے ہڑپ کئے۔پروگرام نیوز ٹاک میں گفتگو کے دوران سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ میں بڑے بڑے عہدوں پر کرپٹ لوگوں کو لگایا گیا، سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے مایوس ہوچکے ہیں۔ پیپلزپارٹی کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان تھا جو موجودہ حکومت نے چھین لیا۔ فہمیدہ مرزا کے مطابق بدین میں 5 سال میں ایک ہسپتال بھی فعال نہیں ہوسکا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس سندھ کی حالت زار پر ازخود نوٹس لیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو نشانے پر رکھا، بولیں جب نیب کرپٹ لوگوں کو پکڑتا ہے تو کہتے ہیں جمہوریت کو کمزور کیا جارہا ہے۔ن واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق تمام معاملات طے پر چکے ہیں جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ جلد دونوں اہم رہنما تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آئندہ ماہ سندھ کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اسی دوران ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ ماضی میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی پیپلز پارٹی سے شدید تنازعات رہے جس کے باعث پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، پیپلز پارٹی کے بقول وہ پارٹی پالیسی کے خلاف حکمت عملی تیار کر رہے تھے۔بعد ازاں فروری 2015 میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے تنازعات کے باعث لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارکنوں کا پارٹی قیادت کے نظریات کے ساتھ متفق ہونا اور اس کے نظم و ضبط کی پیروی کرنا ضروری ہے۔خیال رہے کہ نومبر 2017 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران بدین میں سب سے بڑا اپ سیٹ ہوا، جہاں شہر کے چودہ وارڈ پر مشتمل سٹی میونسپل کمیٹی میں پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ذوالفقار مرزا گروپ نے تمام چودہ سیٹیں جیت کر پی پی کا شہر سے صفایا کر دیا تھا۔