counter easy hit

سندھ نے وفاق سے 25اعلیٰ افسران کی خدمات مانگ لی

Sindh seeks 25 senior services center

Sindh seeks 25 senior services center

 

سندھ (یس اردو نیوز) سندھ کی بیورو کریسی میں سینئر افسران کا کال پڑگیا، صوبے نے سول سروس کے منجھے ہوئے افسران کی خدمات حاصل کرنے کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا۔

من پسند افسران کو کئی کئی عہدوں کا چارج دینے والی اور کئی افسروں کو کھڈے لائن لگانے والی سندھ حکومت میں گریڈ 20 کی 50 اور گریڈ 19 کی 60 اسامیاں خالی ہیں۔

انتظامی مسائل کا شکار سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے، خط میں گریڈ 20 کے کم از کم 25 سول سروس افسران کی خدمات مانگی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ شخصیات کی گڈ بک میں ہونا سندھ میں سیکریٹری کی اسامی پر تعیناتی کے لئے واحد اہلیت بن گئی ہے، اسی وجہ سے محکمہ داخلہ ، محکمہ قانون ، محکمہ اطلاعات، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات ،منرل اینڈ مائینز اور سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کے سیکریٹریز سمیت کئی اہم اسامیاں مہینوں سے خالی پڑی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اعلی شخصیات کی سفارش پر متعدد افسران کئی اہم اسامیوں پر کام کر رہے ہیں، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کے پاس محکمہ اسپیشل اِنی شی ایٹو ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو رضوان میمن کے پاس سیکریٹری جنگلات اور سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز اعجاز میمن کے پاس سیکریٹری اطلاعات کا اضافی چارج ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے ایڈمنسٹریٹیو سروس سمیت صوبائی حکومت کے کئی سینئر افسران گڈ بک میں نہ ہونے کی وجہ سے پوسٹنگ حاصل کرنے سے محروم ہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website