counter easy hit

سندھ ہائیکورٹ میں وڈیو اور تصویر بنانے پر پابندی عائد

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی……سندھ ہائیکورٹ میں موبائل کے ذریعے وڈیو اور تصویر بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کی عمارت میں موبائل کے ذریعے وڈیو اور تصویر بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ عدالتی عمارت کے کوریڈور اور کمرہ عدالت میں کسی قسم کی وڈیو یا تصویر بنائی یا شیئر کی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے اس معاملے میں میڈیا سے تعاون کی اپیل کی ہے۔