yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سندھ ہائی کورٹ ایگزیکٹ مقدمات کا 15 دن میں فیصلہ دیں، چیف جسٹس

Web Editor February 9, 2018 1 min read
Sindh High Court make a decision of Axact cases in 15 days, CJ
Share this:

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سندھ ہائی کورٹ کو آئندہ ہفتے فوری بنچ تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزیکٹ مقدمات کا15 دن میں فیصلہ کیا جائے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو تین ہفتوں میں ایگزیکٹ کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے شعیب شیخ اور دیگر ملزمان کی ملک سےباہر نہ جانے کی یقین دہانی پر سپریم کورٹ نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کا حکم واپس لے لیا۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ Sindh High Court make a decision of Axact cases in 15 days, CJ3 ہفتوں میں ایگزیکٹ کیس کا فیصلہ کرے، ملزمان تعاون نہیں کرتے تواستغاثہ ضمانت منسوخی کی درخواست دے، ٹرائل کورٹ 2ہفتوں میں ضمانت منسوخی کافیصلہ کرے، انہوں نے کہا کہ یہ میرے ملک کے لیے شرمندگی کا معاملہ ہے، اپنی قوم کوشرمندہ نہیں ہونے دوں گا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ ایگزیکٹ جعلی ڈگری از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم دےدیا تاہم شعیب شیخ اور دیگر ملزمان کی ملک سے باہر نہ جانے کی یقین دہانی پر حکم واپس لے لیا۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ سندھ ہائی کورٹ میں مقدمات زیرالتوا کیوں ہیں؟ سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کو آئندہ ہفتے فوری بینچ تشکیل دینے اور ایگزیکٹ مقدمات کا15دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے پوچھا کہ کیا ایگزیکٹ کا کسی یونیورسٹی سے الحاق ہے؟ ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن نےکہا کہ کسی یونیوسٹی کاایگزیکٹ سے الحاق نہیں تھا، یونیورسٹیوں کا صرف ویب پیج تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کیمپس نہیں تو کلاس رومز بھی نہیں ہوں گے۔ ڈی جی ایف آئی بشیرمیمن نے بتایا کہ ایگزیکٹ سےڈگری1گھنٹے میں مل جاتی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے یہاں بھی ورچوئل یونیورسٹی ہے،کیاورچوئل یونیورسٹی کوئی پروگرام کنڈکٹ بھی کرتی تھی؟

ڈی جی ایف نے بتایا کہ 5ہزار ڈالرز میں ایگزیکٹ ڈگری مل جاتی ہے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ سندھ ہائی کورٹ میں مقدمات زیرالتوا کیوں ہیں؟سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کو آئندہ ہفتے فوری بنچ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ ایگزیکٹ مقدمات کا15دن میں فیصلہ دے۔ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ تجربہ پر ایگزیکٹ والی ڈگری مل جاتی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میرا قانون کا تجربہ ہے مجھے پی ایچ ڈی کی ڈگری مل سکتی ہے؟ بشیر میمن نے کہا کہ تجربہ کی بنیاد پر آپکو قانون اور انگلش کی ڈگری مل سکتی ہے،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میری انگلش اتنی اچھی نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ یونیورسٹیاں تو کسی قانون کے تحت بنتی ہیں؟

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کام 2006 سے ہورہا ہے، 2006 سے 2015 تک یہ کاروبار ہوتا رہا، اگر یہ درست ہے تو لوگوں سے فراڈ ہوا، جب میڈیا میں خبریں آئیں تو ایف آئی اے نے معاملات کو دیکھنا شروع کیا، اس جرم کو ثابت کرنے کے لیے ایف آئی اے کیا کرسکتا ہے؟

ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ اسلام آباد کے مقدمے میں ملزم بری ہوچکے ہیں۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے پوچھا کہ کیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے نے ثبوت پیش کیے؟ جس پر ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل زیر التوا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Khyber Pakhtunkhwa: The decision to collect details of officials of dual nationality
Previous Post خیبر پختونخوا: دہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیلات اکٹھا کرنے کا فیصلہ
Next Post ترکی میں پاکستانیوں سمیت 361 غیرقانونی تارکین وطن زیرحراست
361 illegal immigrants, including Pakistanis, were detained

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.