counter easy hit

سندھ ہائی کورٹ: وزیراعلی سندھ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین کی ضمانت میں توسیع

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعلی سندھ انسپکشن ٹیم کے چیرمین عبدالسبحان میمن و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو جواب داخل کرانے کے لئے 28 اگست تک مہلت دے دی۔

Sindh High Court: Chief Minister extends the guarantee of chairman of Sindh Inspection Teamسندھ ہائی کورٹ میں وزیراعلی سندھ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین عبدالسبحان میمن اور دیگر کے خلاف جاری نیب انکوائری کے معاملے پر سماعت ہوئی. عدالت کو نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی مکمل کر کے نیب کے اسلام آباد ہیڈ آفس بھجوا دی گئی ہے۔ چیرمین نیب کو ملزمان کے خلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق بھی لکھ دیا گیا ہے، چیرمین نیب کی منظوری کے بعد جواب داخل کرایا جائے گا لہزا انہیں مہلت دی جائے۔

عدالت نے معاملے پر نیب حکام کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے ملزم عبدالسبحان اور دیگر کی ضمانتوں میں بھی 28 اگست تک توسیع کردی۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی سندھ انسپکشن ٹیم کے چیرمین عبد السبحان میمن و دیگر پر حیدرآباد میں رفاعی پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔