counter easy hit

برا کام پولیس اچھا رینجرز کرتی ہے: خورشید، آپریشن سندھ تک پھیلایا جائے: اظہار

ط

Sindh expression

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سندھ پولیس کے حق میں بول پڑے، کہتے ہیں برا کام ہو تو پولیس اچھا کام ہو تو رینجرز کرتی ہے۔
کراچی: (یس اُردو) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل اور خرم شیر زمان انکی رہائشگاہ پر پہنچے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رینجرز کے اختیارات پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی برا کام ہو تو پولیس، اچھا کام ہوتا ہے تو رینجرز کرتی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماء وسیم اختر کی گرفتاری کے باوجود خورشید شاہ نے امید ظاہر کی کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے میئر وسیم اختر ہی ہوں گے۔ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نامزد کرنے سے متعلق ایم کیو ایم نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان کی حمایت کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے۔
ایم کیو ایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ رینجرز کے آپریشن کا دائرہ کار سندھ تک بڑھا دیا جائے تو صوبےمیں امن بحال ہو جائے گا۔