counter easy hit

سندھ اسمبلی: باغ ابن قاسم بحریہ ٹائون کو دینے پر اپوزیشن کا احتجاج

سندھ اسمبلی میں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع باغ ابن قاسم کو بحریہ ٹائون کو سپرد کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا ،جس پر وزیربلدیات جام خان شورو نے کہا کہ پارک بنانا چاہتے ہیں،قبضہ کرنا نہیں۔

Sindh assembly: Opposition protests to give Garden Ibn-e-Qasim to the bahria Town

Sindh assembly: Opposition protests to give Garden Ibn-e-Qasim to the bahria Town

اسمبلی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے شہر کے 300پارکس پر قبضہ کیا ،ہم باغ ابن قاسم کو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارک کا انتظام دینے سے پہلے اسے جان بوجھ کر تباہ کیا گیا ، فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ کراچی کے باغ ابن قاسم کو بحریہ ٹائون کی انتظامیہ کے حوالے کرنے کے حوالے سے احتجاج بھی کریں گے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں بحریہ ٹائون کے ملک ریاض نے کہا کہ جب تک تمام اسٹیک ہولڈرز راضی نہیں ہوں گے تو باغ ابن قاسم کا انتظام نہیں لیں گے ،وہ اسے کمرشل بنیادوں پر بالکل نہیں چلائیں گے، پارک عوام کےلیے کھلا رہے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website