counter easy hit

سندھ اسمبلی اجلاس: اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی میں اجلاس میں آتے ہوئے اپنے ساتھ کیا لے آئے؟

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی پرانی بجٹ بکس اپنے ساتھ لے آئے۔اس موقع پر فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان بکس میں یہ نہیں بتہ چل رہا کے حکومت کے اثاثے کتنے ہیں

کہیں بجٹ میں یہ لکھا نہیں ملے گا کہ کتنی گاڑیاں ہیں، میں نے چیف منسٹر سے کہا ہے کہ ہمیں سندھ حکومت کے اثاثوں کی معلومات فراہم کریں،بھی بتائیں کہ حکومت سندھ کی لائبلیٹیز کیا ہیں ہمیں یہ بھی بنایا جائے کہ سندھ کے دیگر ڈویژن سے کتنے پیسے جمع ہوتے ہیں۔واضح رہے نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کو ارسال کی تھی جس میں اسمبلی کا اجلاس 12 یا 13 اگست کو بلانے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو صبح 10 بجے طلب کرلیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے وزیراعلیٰ کی سمری منظوری کرتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کی صبح 10 بجے طلب کرلیاہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا جب کہ وزارت اعلیٰ کا چناؤ یوم آزادی کے بعد طلب کیے جانے والے اجلاس میں ہوگا۔واضح رہےکہ عام انتخابات 2018 میں پیپلزپارٹی نے سندھ میں سادہ اکثریت حاصل کی ہے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ایک بار پھر صوبے کا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔