counter easy hit

سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، گورنر مدعو نہیں

سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کے لیے گورنر سندھ کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

Sindh Apes Committee meeting will be held today, Governor not invited

Sindh Apes Committee meeting will be held today, Governor not invited

ذرائع کے مطابق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوگا جس کی صدارت مراد علی شاہ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران شریک ہوں گے جب کہ گورنر سندھ محمد زبیر کو اجلاس میں نہیں بلایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اورامن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا جب کہ سیکریٹری داخلہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سمیت سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فوجی عدالتوں کو بھیجنے والے کیسز کی منظوری دی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website