counter easy hit

سبی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

اسلام آباد: سبی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈکی گئی جبکہ اس کا مرکز سبی سے 55 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔