counter easy hit

شردھا کپور اور ٹائیگر شروف کی فلم باغی کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

Shraddha Kapoor

Shraddha Kapoor

ممبئی …..بالی ووڈکی مشہور فلم ہیرو پنتی کے اداکار ٹائیگر شروف اور عاشقی ٹو میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ شردھا کپور پہلی بار ایک ساتھ ایکشن سے بھرپور نئی بالی ووڈفلم باغی میں جلوہ گر ہورہے ہیں جس کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔لیٹس ٹاک اباؤٹ لوکے بول پر مبنی یہ گانارفتار،نیہا کاکڑ اور منج کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی رفتار اور صابر خان نے ترتیب دی ہے۔ ساجد نادیدوالاکی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ٹائیگر شروف ایک باغی نوجوان کا کردار اداکر رہے ہیں جس میں بہترین اداکاری کے لئے انہوں نے سخت ٹریننگ بھی لی ہے۔فلم کی دیگرکاسٹ میں سودھیر بابو اور پارس ارورا بھی شامل ہیں۔ فلم 29اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔