counter easy hit

چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن ، 6 پولیس اہلکار شہید

Shorty operation

Shorty operation

ڈاکوئوں نے 16 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ، ایلیٹ فورس اور رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی
راجن پور (یس اُردو) چھوٹو گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں چھ پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے ۔
ڈاکوؤں نے سولہ اہلکاروں کو یرغمال بنالیا ۔ یرغمالیوں میں ایس ایچ او بنگلہ اچھا حنیف غوری بھی شامل ہیں ۔ نام چھوٹو ، جرائم اغوا برائے تاوان ، قتل ، ڈکیتی ، راہزنی ، بھتہ خوری ، ناجائز اسلحہ کی سمگلنگ اور پولیس مقابلے راجن پور میں چھوٹو گینگ کیخلاف جاری آپریشن میں پولیس گیارہ روز بعد کچہ جمال میں داخل ہو گئی ۔پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ زخمی اہلکاروں کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے ۔ڈاکوؤں نے 15 اہلکاروں کو یرغمال بنالیا ۔ یرغمالیوں میں ایس ایچ او بنگلہ اچھا حنیف غوری بھی شامل ہیں ۔ گھنے جنگل کے باعث پولیس کو پیش قدمی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایلیٹ فورس آپریشن میں فرنٹ لائن پر حصہ لے رہی ہے جبکہ رینجرز کی جانب سے مسلسل مارٹر گولے فائر کیے جا رہے ہیں ۔