counter easy hit

چھوٹو گینگ کیخلاف فوج کی بڑی کارروائی شروع، ڈاکو پیچھے ہٹنے پر مجبور

Shorty army launched

Shorty army launched

کچے میں فورسز نے چھوٹو گینگ کے خلاف پکا آپریشن شروع کر دیا۔ دھوئیں کے گولوں نے ڈاکوؤں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ جوانوں اور گینگ کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ بھی جاری ہے۔ کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے بھی علاقے کا دورہ کیا۔
راجن پور: (یس اُردو) فورسز نے چھوٹو گینگ کے خلاف پکی کارروائی شروع کر دی۔ فورسز کی جانب سے پھینکے گئے دھوئیں کے گولوں نے ڈاکوؤں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ کارروائی شروع ہوتے ہی علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا۔ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کے دوران علاقے میں کرفیو نافذ ہے۔ قریبی بستیوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔ کارروائی شروع ہونے سے پہلے کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے بھی کچے کے علاقے کا فضائی جائزہ لیا۔ انہوں نے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر آپریشنل کمانڈرز کی طرف سے کور کمانڈر کو آپریشن کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ کورکمانڈر نے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں تمام وسائل بروئے کار لا کر جرائم پیشہ گروہ کا صفایا کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب رحیم یار خان کے شیخ زید اور صادق آباد میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ شیخ زید اسپتال کے دو وارڈز بھی خالی کرائے جا چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔