counter easy hit

شعیب اختر کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش پوری ہوگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) شعیب اختر کو قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنا دیا گیا، نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی درخواست پر راولپنڈی ایکسپریس نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کیا جسے قبول کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق اور مایہ ناز کرکٹر شعیب اختر کو پاکستان کی کرکٹ کی بہترین کیلئے اہم ذمہ داری مل گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بتایا کہ انہیں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے رکن اور پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا فون آیا تھا۔ وسیم اکرم نے شعیب اختر سے درخواست کی کہ وہ انڈر 19 انڈر 16 کرکٹرز کو تربیت دیں۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کی درخواست پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ اس ذمے داری کیلئے تیار ہیں، تاہم انہیں انڈر 19 کا کوچ بنایا جائے۔ شعیب اختر نے بتایا ہے کہ وسیم اکرم نے انہیں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کی حامی بھر لی ہے۔