counter easy hit

شعیب اختر کا بھارتی فوج کے حق میں ایک بیان اور پھر ان کے خلاف کیا کارروائی ڈال دی گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) شعیب اختر کی جانب سے بھارتی فوج کے حق میں دیے گئے بیان نے پاکستانیوں کو ناراض کردیا، راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو دیئے گئے پیغام کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم پلواما میں بھارتی فوجیوں پر ہونے والا حملہ غیر منصفانہ تھا۔تفصیلات کے مطابق دنیاکے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کی زبان بولنے لگے،کہتے ہیں کہبھارتی کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا پورا حق حاصل ہے ۔ایک انٹرویو کے دوران شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےبھارت کو دیئے گئے پیغام کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم پلواما میں بھارتی فوجیوں پر ہونے والا حملہ غیر منصفانہ تھا،کھیلوں اور سیاست کو ہمیشہ الگ الگ رکھنا چاہئے،میں پلواما حملے کی مذمت کرتا ہوں تاہم جب بات میرے ملک کی آئے گی تو میں کوئی دوسری بات سوچے بغیر وزیر اعظم عمرا ن خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف16جون کو مانچسٹر میں شیڈول ورلڈ کپ میچ کھیلنے سے انکار کرنا بھارتی کرکٹ بورڈ کا حق ہے کیوں کہ ان کی فوجیوں پرحملہ ہوا ہے ،اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ14فروری کو پلوامہ حملے میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 44اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارتی میڈیا اور سیاست دان پاکستان کے خلاف ہرزہ سرئی میں حد سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار پر غور شروع کیا ہے۔