counter easy hit

شکار پور : ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا دسواں دن ، 9ڈاکوہلاک

Shikarpur: the tenth

Shikarpur: the tenth

شکارپور……شکارپور کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن دسویں روز میں داخل ہوگیا ، آپریشن میں اب تک 9ڈاکوہلاک اور 11زخمی ہوئے ہیں ۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی شکار پور کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو ڈاکوؤں کے تباہ کیے گئے ٹھکانوں کا دورہ کرایا گیا ، ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے بتایا کہ آپریشن تین مراحل میں جاری رکھا جائے گا جس میں آپریشن کو تیز کرنے کے لئے فوج ، رینجرز ، کو شامل کیا جائے گا اورکچے کے علاقوں میں تھانوں اور روڈ بنائے جائیں گے ۔ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے دعوی کیا کہ اب تک نو ڈاکو مارے جاچکے ہیں اور کچے کا نوے فیصد علاقہ کو کلیئر کرالیا گیا ۔شکارپور کے کچے کے علاقے گڑھی تیگو میں ڈاکو وں کیخلاف پولیس کا آپریشن دس دن سے جاری ہے۔