counter easy hit

جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، 8 افراد زخمی

Railway Track

Railway Track

جیکب آباد : مویشی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی جب کہ دھماکے سے ٹریک کا 300 فٹ سے زائد کا حصہ بھی متاثر ہوا۔

جعفر ایکسپریس روالپنڈی سے کوئٹہ کے لئے جارہی تھی کہ جیکب آباد میں مویشی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹریک کا 300 فٹ سے زائد کا حصہ متاثر ہوا جس کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔