counter easy hit

شیخوپورہ :چار سال کی بچی دو ماہ کا بچہ گرم پانی میں گر کر جاں بحق

Sheikhupura

Sheikhupura

دونوں بچے گھر میں کھیل رہے تھے کہ اسی دوران گرم پانی کے ٹب میں گر گئے ، ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے
شیخوپورہ (یس اُردو) شیخوپورہ میں گرم پانی کے ٹب میں گر کر دو معصوم بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ، دلخراش سانحہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق گنج میں پیش آیا جہاں دونوں بہن بھائی کھیلتے ہوئے غلطی سے گرم پانی کے ٹب میں جا گرے ، دونوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال داخل کرایا گیا لیکن دونوں جانبر نہ ہوسکے ، کمسن بچوں کی موت سے گھر میں کہرام مچ گیا اور والدین و اہلخانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔