counter easy hit

لاہورسے شیخوپورہ انٹرچینج تک شدید دھند، حدنگاہ صفررہ گئی

Sheikhupura interchange lahursy

Sheikhupura interchange lahursy

لاہور……لاہورکےمختلف علاقوں میں شدیددھند ہونے کی وجہ سے لاہور سے شیخوپورہ انٹر چینج پر حد نگاہ صفر رہ گئی ہے،موٹر وے پولیس نے انٹر چینج ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہوجانے پر موٹر وے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔موٹروے ذرائع کے مطابق حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کولاہورسے شیخوپورہ انٹرچینج تک ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس نے ڈرائیورز حضرات کو گاڑی کی رفتار آہستہ رکھنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت دی جارہی ہے جبکہ موٹروے پر سفر کرنے والی گاڑیوں کو جی ٹی روڈ کی طرف منتقل کیا جا رہا ہےاور لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔