counter easy hit

شیخوپورہ : وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ

Sheikhupura

Sheikhupura

شہباز شریف نے سہولیات کا جائزہ لیا، مستحق مریضوں کے لیے امداد کا اعلان بھی کیا
شیخو پورہ (یس اُردو) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بغیر پروٹوکول ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخو پورہ کا اچانک دورہ کیا ، مریضوں کی شکایات پر فوری احکامات بھی جاری کیے ۔وزیر اعلٰی شہباز شریف بغیر اطلاع کے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ پہنچے اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعلٰی نے بعض مستحق مریضوں کے لیے امداد کا اعلان کیا اور مریضوں کی شکایات پر فوری احکامات بھی جاری کیے ۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ مریضوں کو علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اچانک دورے کر رہے ہیں ۔