counter easy hit

سلیکٹ وزیراعظم اورنااہل ٹیم نے محب وطن لیگی حکومت پر جوبے لحاظ تنقید کی تھی آج مکافات عمل کا شکار ہیں ، مزید موقع دینا ملک کیساتھ غداری ہے، شیخ جاوید طارق

سلیکٹ وزیراعظم اورنااہل ٹیم نے محب وطن لیگی حکومت پر جوبے لحاظ تنقید کی تھی آج مکافات عمل کا شکار ہیں ، مزید موقع دینا ملک کیساتھ غداری ہے، شیخ جاوید طارق

sheikh tariq javed, CHAIRMAN, PMLN, FRANCE

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین شیخ جاوید طارق نے پیرس میں لیگی راہنمائوں سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹ وزیراعظم اورنااہل ٹیم نے محب وطن لیگی حکومت پر جوبے لحاظ تنقید کی تھی آج مکافات عمل کا شکار ہیں ، مزید موقع دینا ملک کیساتھ غداری ہے،

انہوں نے کہا کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی جی ڈی پی اور سٹاک ایکسچینج کریش کر گئی ہے، جب الیکٹڈ کو جیل میں رکھیں گے اور سلیکٹڈ کو لائیں گے تو اسی طرح کی تبدیلی آئے گی، اگر کسی سے لاڈلے کو لانے کی غلطی ہوگئی ہے تو اس غلطی کو سدھارنا ہوگا۔مگر حد تو یہ ہے کہ لوگ اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے مزید غلطی پر غلطی کرتے ہوئے اس لاڈلے کو مسلط رکھ کر ملک سے غداری کر رہے ہیں ۔

ان کا  کہنا تھا کہ کیا حکومت کو موقع دیتے دیتے پاکستان کو مزید کئی صدیاں پیچھے دھکلنا عقلمندی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس قدر نااہل اور ناقص ہے کہ اپوزیشن اراکین کیخلاف بیسیوں نیب مقدمات قائم کر کے انھیں جیل میں رکھ کر بھی نتائج نہیں دے پارہی ۔

انہوں نے کہا کہ حالات یہ ہیں کہ وزرا بیانات تو چاند پر جانے کے دے رہے ہیں اور ملک میں غریب کو آٹا، چینی ، پٹرول اور روزمرہ ضرورت کی سبزیاں پھل وغیرہ بھی دیکھنے کیلئے دستیاب نہیں ۔ وزرا اعلانات بہت بڑے بڑے کرتے رہے اور ابھی تک کر رہے ہیں مگر عمل شاید ان کے ڈکشنری میں ہے ہی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے کبھی موجودہ حکومت جیسے دعوے نہیں کیے بلکہ حقیقت پر مبنی بات کی۔انہوں نے کہا کہا حکومت کا ڈالر پر کنٹرول ختم ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے، اس ملک کے غریب لوگوں کے لئے اس ملک میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک سےمہنگائی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کے ساتھ لیگی راہنمائوں کی ملاقات کے بعد آنے والی احتجاجی کال کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کستان نااہل ترین حکومت کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا،بے تحاشا مہنگائی اورکساد بازاری عمران حکومت ھر معاملے پر پارلیمنٹ سے بھاگ رہی ہے اور سیلیکٹیڈ وزیراعظم پارلیمنٹ سے منہ چھپا رہا ہے ۔حکومت شرمندہ بھی نہیں ھوتی عمران خان  ن لیگ پر ڈالر کی قیمت مصنوعی کنٹرول میں رکھنے کا الزام لگاتی ہیں اور ترقی بھی مصنوعی قرار دیتے ہیں  تو اتنا کچھ کھوجنے کے بعد خود  ایسا کرنے کے قابل کیوں نہیںں ہورہے؟

انہوں نے بد ترین حالات کے ذمہ دار وزیراعظم کی طرف سے حکومت کرنے کو آسان کہنے کا بیان دینے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی حکمرانوں کے لئے ھمیشہ حکومت کرنا آسان ھوتا ھے ۔لیکن منتخب وزیراعظم کی لئے نہایت کٹھن اور مشکل ھوتا ھے ۔وزیراعظم عمران خان کو شرم آنی چاہیے ریاست مدینہ میں لوگ مہنگائی سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں ۔اور وہ کہتے ہیں حکومت کرنا آسان ہے ۔

حکمران سب سے پہلے ریاست مدینہ کا نام استعمال کرنا بند کریں کونکہ  دنیا سے سودپرقرضے لے رہے ہو ۔کیا ریاست مدینہ ایسا کرتی تھی ؟کچھ تو شرم کرو۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website