counter easy hit

شیخ رشید کی انوکھی تبدیلی ۔۔۔۔۔ سینکڑوں ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھا دیے ، متاثرین کی نم آنکھوں سے حکومت سے اپیل

لاہور( ویب ڈیسک) ریلوے کے 200سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین دو ماہ سے تنخواہو ں سے محروم ہیں جبکہ کئی ملازمین گھر کے حالات بارے بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق واشنگ لائن میں کام کرنے والے 200سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین ( ٹی ایل اے ) ملازمین کو دو ماہ سےتنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی اورملازمین تنخواہوں کے حصول کے لئے افسران کے درمیان شٹل کاک بن کر رہ گئے ہیں۔ ملازمین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تیسرا مہینہ بھی ختم ہونے والا ہے لیکن ابھی تک کوئی امید نظر نہیں آ رہی ۔ ایک افسرکے پاس جاتے ہیں تو جاتے ہیں آگے سے دوسرے افسر کے پاس بھیج دیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر کئی ملازمین اپنے گھر کے حالات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔‎ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہاہے کہ جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بنک نے ایشین ڈویلپمنٹ آئوٹ لک کے نام سے جاری رپورٹ میں کہی ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ معیشت کےاستحکام کیلئے آئی ایم ایف پروگرام اوراصلاحات کے پروگرام کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بحال ہواہے، اس پروگرام کے نتیجے میں کثیرالجہتی اداروں اوربین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوادرمیں سعودی آئل ریفائنری کے پراجیکٹ کو فعال کرنے اوراس ضمن میں جاری مالی سال کے دوران ایک ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معشیت کو فائدہ ہوگا، اس سے مالی سال 2020 ء کے اختتام تک سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر10 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ رپورٹ میں جاری مالی سال میں پاکستان کی اقتصادی بڑھوتری 2.8 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہرکی گئی ہے۔‎

SHEIKH RASHEED, STRANGE, TURNED, HUNDEREDS, OF, GOVT, SERVENTS, LOST, THEIR, POSTS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website