پیرس : شیخ رشید احمد کےاعزاز میں پاکستان تحریک انصاف فرانس کی سینئر اوورسیز لیڈر شپ کی طرف سے پروقار عشائیہ، شیخ رشید احمد کا پرجوش خطاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

تقریب کاآغازتحریک انصاف کے سینئر راہنما یاسر قدیر کے خیر مقدمی کلمات سے ہوا انہوں نے اپنے معزز مہمان اور پاکستان سیاست کے معروف ترین سیاستدان شیخ رشید احمد کو بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر شاندار خراج تحسین پیش کیا ۔ یاسر قدیر نے ناظم ممبر کے فرائض انجام دیئے۔ تقریب سےتحریک انصاف پیرس کے راہنمائوں گلزار لنگڑیال، یاسر اقبال، منور جٹ و دیگر نے خطاب کیا ۔

انہوں نے شہدائے ماڈل ٹائون کا بھی ذکر کیا اور ان کو انصف دلانے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے شہدائے ماڈل ٹائون پر ہونے والے ایک ایک ظلم کا حساب دیں گے اور اللہ کا نظام انصاف انہیں ضرور کیفر کردار تک پہنچائے گا۔
رنگا رنگ تقریب کے انتظامی معاملات تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما یاسر خان نے انجام دیئے ہیں جنہوں نے نہ صرف آج کی تقریب کااہتمام کیا بلکہ شیخ رشید احمد کو دورہ پیرس کی خصوصی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کی اورتشریف لے آئے۔










