counter easy hit

جس ملک میں سرمایہ داروں کے کہنے پر وزیرمملکت کی جگہ ٹائوٹ بجٹ پیش کریں وہاں مزدوروں کی حالت کیسے بہتر ہوگی؟ نعمت اللہ 

پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما شیخ نعمت اللہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دور کے مزدوروں کا حامی و ناصر ہو۔ ہمارے ملک میں جہاں کراچی چیمبر کے کہنے پر ایک تاجروں کی تنظیم کا نمائندہ ممبر اسمبلی نہ ہوتے ہوئے بھی وزیر خزانہ لگ سکتا ہے تو وہاں بجٹ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے یقیناً وہ بھی بااثر لوگ بنا کر بھیجتے ہوں گے۔

تاہم بجٹ کے اعداد وشمار سے واضح ہو چکا ہے کہ یہ کہاں بنا ہے اور اس سے صرف حکومت کے چہیتے منافع خوروں کو ہی فائدہ پہنچا ہے۔ اور موجودہ وزیر اعظم نےاستحقاق نہ ہوتے ہوئے بھی چھٹا بجٹ پیش کر کے انہتائی غیر جمہوری روائت قائم کی ہے اور اپنا نام تاریخ کے بد ترین وزیر اعظم کے طور پر لکھوا لیا ہے

QARI FAROOQ AHMED, EX-CHIEF ORGANIZER, PPP, EUROPE