counter easy hit

محکمہ تعلیم میں کرپشن کا بادشاہ توصیف اسلم شیخ پیسے کی لالچ میں بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا

Sheikh Aslam

Sheikh Aslam

لالہ موسیٰ(کرائم رپورٹر)محکمہ تعلیم میں کرپشن کا بادشاہ توصیف اسلم شیخ پیسے کی لالچ میں بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا ،زیادہ دولت کی خواہش نے اس کو اندھا کر دیا ،موصوف گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائے کھاریاں کا پرنسپل ہے اور اپنی بیوی کے نام سے دی کیمرج سکول جو کہ جی ٹی روڈ نذد پُرانی چونگی پر واقع ہے رجسٹرڈ کروا رکھا ہے ، وہاں پر کالج کی بچیوں کو بھی پڑھایا جاتا ہے ، شدید سردی کے موسم میں جہاں لوگ باہر نکلنے سے بھیڈرتے ہیں ،موصوف بچیوں کا ٹرپ لے کر مری ایک گھٹارہ سی گاڑی لے کر چلا گیا ، جبکہ بچیوں کے والدین نے اس بات پر واویلا مچایا کہ اس شدید سردی کے موسم میں بچیوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے لیکن اس پیسے کے بھوکے پجاری نے ایک نہ سنی بلکہ اُلٹا کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے جانا ضروری ہے اور موصوف بچیوں کا ٹرپ لیکر چلا گیا ، راستے میں گھٹارہ گاڑی خراب ہو گئی اور لیٹ ہونے کی وجہ سے بچیوں کے والدین شدید کرب میں مبتلا رہے اور بعدازاں گاڑی ٹھیک ہونے پر موصوف دیر سے لالہ موسیٰ پہنچے ، جس پر والدین نے سُکھ کا سانس لیا ،ذرائع کے مطابق اس ٹرپ میں توصیف اسلم شیخ کو اچھی خاصی آمدن ہوئی اور اس نے سکول میں پڑھنے والے چھوٹے بچوں کو بھی مری لیجانے کا پروگرام بنایا ،جس پر والدین نے کھری کھری سنائیں اور کہا کہ ہم آپ کے پاس اپنے بچے پڑھنے کیلئے بھیجتے ہیں ان کو مروانے کیلئے نہیں لیکن موصوف اپنی بات پر اڑے رہے اور کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے مری لے کر جانا ہے لہذا یہ ضروری ہے لیکن بعد میں خدا کی کرنی ایسی ہوئی کہ حکومت پنجاب نے سکولوں میں سیکیورٹی کی بناء پر31 جنوری تک چھٹیاں کروا دیں اور موصوف کو اپنے خطرناک ارادوں میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی ، کچھ ماہ قبل بھی موصوف کے خلاف مختلف اخبارات میں ان کی کرپشن کے حوالے سے خبریں لگ چکی ہیں اور ان خبروں کی صداقت کو دیکھتے ہوئے موصوف نے صحافیوں سے آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی پر معافی مانگی تھی،جس کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے ،وقت آنے پر سنائی جا سکتی ہے ،موصوف عرصہ دراز سے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائے کھاریاں میں بطور پرنسپل تعینات ہیں اور کالج کبھی بھی ٹائم پر نہیں گئے ،آج کل بھی موصوف تقریباً 10 بجے کے قریب جاتے ہیں اور 12بجے واپس لوٹ آتے ہیں اور اپنے پرائیویٹ سکول دی کیمرج میں ٹائم دیتے ہیں۔ایک سٹوڈنٹ وفد کے مطابق توصیف اسلم شیخ کو کالج سے کوئی دلچسپی نہیں موصوف ٹائم تو اپنے پرائیویٹ سکول کو دیتے ہیں اور تنخواہ گورنمنٹ سے لیتے ہیں ایسے پرنسپل کو کالج سے فوری طورکیوں نہیں نکالا جاتا ، موصوف کیا وزیر اعظم کے رشتہ دار ہیں یا محکمہ تعلیم کے افسران ان کی حرام کی کمائی کے حصہ دار ہیں ، عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے