counter easy hit

سشما سووراج عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل پاکستان آئیں گی

311791_17618296. [downloaded with 1stBrowser]دورے کے دوران سشما سووراج پاکستان میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گی اور پاکستانی رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور کے معاملات پر بات چیت کریں گی

اسلام آباد (یس اُردو) بھارتی وزیرخارجہ سشما سووراج عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل پاکستان آئیں گی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سشما سووراج پاکستان میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گی وہ اسلام آباد میں پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران باہمی امور کے معاملات پر بھی گفتگو کریں گی۔
گزشتہ روز بنکاک میں پاک بھارت کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات امن و امان اور دہشت گردی کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔