counter easy hit

شرجیل خان اورخالد لطیف پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ میں پیش

صاف ستھرے کھیل کو داغدار کرنے والے قانون کے شکنجے ،اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل ،شرجیل خان Sharjeel, khan, and, khalid, latif, presented, before, inquiry, commissionاور خالد لطیف پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ میں پیش ہوگئے۔دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ دے کر باضابطہ فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔شرجیل خان اور خالد لطیف کی پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ میں یہ پہلی پیشی ہے جس میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ دونوں کرکٹرز کے بیانات ریکارڈ کرےگا ۔ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں پرباضابطہ فرد جرم عائد کی جائے گی اور چارج شیٹ بھی جاری کی جائے گی جو پی سی بی کے قانونی مشیر سلمان نصیر نے تیار کی ہے ۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ معطل کھلاڑیوں پرتاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے۔دبئی میں مشتبہ افراد سے ملاقات کے باعث دونوں کھلاڑیوں کو معطل کردیا گیا تھا۔دونوں کھلاڑیوں پر پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن کھیلنے پر بھی پابندی عائد ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website