counter easy hit

شارجہ ٹیسٹ :ویسٹ انڈیز کا تباہ کن آغاز , پہلے اوور میں‌دو پاکستانی کھلاڑی آئوٹ

Sharjah Test: West Indies disastrous start, scored the first player over covers

Sharjah Test: West Indies disastrous start, scored the first player over covers

اظہر علی اور اسد شفیق گیبریل کی گیند پر بغیر کوئی رن سکور کئے پویلین لوٹ گئے , یونس خان اور سمیع اسلم کریز پر موجود

شارجہ: پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔گیبریل کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت پہلے اوور میں دوپاکستانی کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، اظہر علی اور اسد شفیق کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔ یونس خان اور سمیع اسلم کریز پر موجود ہیں ۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس کے بعد گفتگو کے دوران کہا کہ سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچ جیت کر ان کی ٹیم کے کھلاڑی پر عزم ہیں کہ ویسٹ انڈیز کو سیریز کے آخری میچ میں بھی شکست دیں اور کلین سویپ کا اعزاز حاصل کریں ، ان کا کہنا تھا کہ ہم شارجہ میں ٹیسٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کریں گے ، دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا تھا کہ وہ اس میچ میں کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کریں گے تاکہ اپنی ٹیم کا مورال مزید گرنے سے بچایا جائے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website