counter easy hit

شریف برادران دو دن جیل گئے تو رونے لگے تھے، مولا بخش چانڈیو

Sharief Brothers cried on sentenced to Jail in 97, Mola Bakhsh Chandio

Sharief Brothers cried on sentenced to Jail in 97, Mola Bakhsh Chandio

خیرپور: (نمائندہ یس نیوز)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ملک کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے لیکن نواز شریف اور شہباز شریف دو دن کے لیے جیل گئے تو رونے لگے تھے۔

خیرپور میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران مشیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کچھ بےوقوف لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی علاقائی جماعت ہے، پیپلز پارٹی وفاق اور غریبوں کے لیے ضروری ہے، پیپلز پارٹی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، جو کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ہے وہ خیرپور اور سکھر آکر دیکھیں، ہمارا پرانا جاہ و جلال عنقریب دکھائی دے گا۔ 2018 کےانتخابات میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔

مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء اندھے اور بہرے ہیں، وہ جمہوریت اور پیپلز پارٹی کے دشمن ہیں، پیپلز پارٹی پاکستان کی محافظ ہے، ملک کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ضیاء دور میں جیلیں کاٹیں اور انہیں شہادتیں نصیب ہوئیں لیکن نواز شریف اور شہباز شریف دو دن کے لیے جیل گئے تو رونے لگے۔ تجزیہ نگار فرمائشی اسکرپٹ لکھنا چھوڑ دیں۔ ہمیں پتہ ہے وہ کس کے لیے اسکرپٹ لکھتے ہيں۔ پیپلزپارٹی اقتدار ميں آئی تو سارے اسکرپٹ ہوا میں اڑ جائیں گے۔ بلاول انداز گفتگو اور اطوار میں اپنے نانا جیسے ہیں،وہ پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کرکے پورے ملک کے دورے کریں گے، جلد ہی جمہوریت کے دشمنوں کی نیندیں حرام ہوجائیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website