counter easy hit

پیرس، ستمبر65 جنگ کا اختتام شاندار فتح پر ہوا ،مگر ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ عزت و وقار کے ساتھ پنپنے کی جدو جہد کو مزید لگن اور جذبے کے ساتھ جاری رکھنا ہے، شمشاد احمد

پیرس (نمائندہ خصوصی) ممتاز سماجی راہنما شمشاد احمد نے یوم دفاع کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ستمبر 65 میں ہماری تینوں افواج نے لازوال جرات اوربہادری کی جو مثال قائم کی ہے انشااللہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور انشااللہ رہیگی۔ اس کے لئے ہمیں ضرورت ہے محنت محنت اور مزید محنت کی “  1965ئ کی جنگ کا اختتام شاندار فتح پر ہوا ،مگر ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ عزت و وقار کے ساتھ پنپنے کی جدو جہد کو مزید لگن اور جذبے کے ساتھ جاری رکھنا ہے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اپنے ناقابلِ تسخیر جذبے ،جہد مسلسل اور وطن عزیز کے ساتھ لا ثانی محبت کے ذریعے اپنی شناخت ایک ترقی یافتہ قوم کی حیثیت سے کرواسکتے ہیں۔

SHAMSHAD AHMED, SOCIAL, WORKER, FRANCE, ON, 6TH, SEPTEMBER, DEFENSE, DAY, 2018