counter easy hit

وزیر اعظم کو کرپٹ کہنے والے منہ کی کھائیں گے ، شمروز الہیٰ گھمن

Shamroz divine Ghuman

Shamroz divine Ghuman

پیرس(عمیر بیگ)میاں نواز شریف کا دامن صاف ، ملک سے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے ،۔ ان خیالات کا اظہار شمروز الہیٰ گھمن چیف کو آر ڈینیٹر مسلم لیگ ن یورپ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے جنرل راحیل شریف کے بیان کی تائید سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں اور ان پر عائد کیے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن بھی دہشت گردی کی طرح ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے ‘ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کے لیے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ، اس سلسلے میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔