counter easy hit

وزیر اعظم سپریم کورٹ سے مکمل تعاون کریںگے، احسن اقبال

Shall fully cooperate with the Prime Minister, Supreme Court, Ahsan Iqbal

Shall fully cooperate with the Prime Minister, Supreme Court, Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات احسن اقبال کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو عدالتی کاموں میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ، وزیر اعظم سپریم کورٹ سے مکمل تعاون کریں گے، مہم جوئی کا شوق رکھنے والا اپنا نقصان کرے گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ قوم چاہتی ہے حکومت مدت پوری کرے ،کسی کے ذہن میں مہم جوئی کا خیال ہے تو اسے ذہن سے نکال دے،عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ، شعبہ توانائی میں تاریخی سرمایہ کاری ہورہی ہے،3 برسوں میں11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائیگی ۔

احسن اقبال کاکہنا تھا کہ ملکی اداروں پر اعتبار کرنا چاہیے،اعتزاز احسن ہوں یا کوئی اورقانون سے بڑا کوئی نہیں،ترقی کی راہ میں رکاوٹیں نہیں کھڑی کرنی چاہئیں ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website