counter easy hit

شکیل چغتائی کارکنان کے یوم پاکستان کی صدارت کیلئے اوفن باخ جائیں گے

جرمنی (انجم بلوچستانی سے) پاکستان عوامی تحریک یورپ کے رہنما و چیف کوآرڈینیٹر، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، تحریک منہاج القرآن کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ اور کشمیر فورم انٹرنیشنل کے عالمی چیرمین محمد شکیل چغتائی، جو PAT یورپ کی سرگرمیاں وقتی طور پربند ہونے کے باوجود، اپنے عہدوں کی افادیت، ذرائع ابلاغ، دیگر تنظیمات کے پلیٹ فارم پر مہمان کی حیثیت سے شرکت اور وقتا ً فوقتاً احتجاجی قراردادوں اور ارباب اقتدار کے خلاف بیانات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرگرم عمل رہے۔

یورپ میں PAT کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری، مرکزی صدر PATڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر مرکزی رہنمائوںسے مسلسل رابطہ میں رہے،PATیورپ کی بحالی اور نئے صدور کی نامزدگی کے بعد مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں۔انہوں نے یورپی ممالک میں PATکے نامزد صدور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے PAT کی رکنیت سازی اور تنظیمات مکمل کرنے کا مشورہ دیا تاکہ قائد انقلاب ڈاکٹرطاہر القادری کی ہدایات کے مطابق پور ے یورپ میں ایک بار پھرPAT کے بھرپور قیام اوریورپPATیورپ وMQIیورپ کی جملہ تنظیمات کے درمیان نتیجہ خیز کو آرڈینیشن کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے،جس کے لئے انہوں نے عملی طور پر رابطوں اور سفر کاآغاز کر دیا ہے۔

گذشتہ دنوں انہوں نے برلن، جرمنی سے پیرس، فرانس تشریف لے جا کرمہمان اعزازی کے طور پر ١٥ مارچ ٢٠١٥ء کوپیرس میں ہونے والی پاکستان عوامی تحریک فرانس کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی،جس کے مہمان خصوصی PATکے مرکزی رہنما و صدرڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔برلن واپسی پر انہیں پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اوفن باخ اور فرانکفرٹ کے کارکنوں کی جانب سے یوم پاکستان پر منعقد کی جانے والی تقریب کی صدارت کی دعوت دی گئی،جو انہوں نے قبول کر لی۔ وہ ٢٨ مارچ ٢٠١٥ء کو فرانکفرٹ کے لئے روانہ ہوں گے اور تقریب میں شریک ہو کر اسی رات برلن واپسی کا سفر اختیارکریں گے۔وہ اس دورہ میں حسب سابقPATاورMQI کے کارکنوں وذمہ داران کے علاوہ دیگر پاکستانی تنظیمات کے عہدیدارواراکین، صحافیوں، ادباء و شعراء اور فرانکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ کے اہلکاروں سے ملاقات فرمائیں گے۔رابطہ کے لئے ان کا فون نمبر اور ای میل درج ذیل ہے: فون نمبر / 015754479086ای میل pakistanawamitehrikeurope@gmail.com

 Pakistan Day

Pakistan Day