counter easy hit

شاہ زیب قتل کیس؛ صلح نامے کے ریکارڈ کے حصول کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ برہم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے نامزد ملزمان کے وکلا پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس قانون کے تحت صلح نامے کا ریکارڈ وصول کررہے ہیں۔

Shahzaib murder case; Sindh High Court angry at acquisition of request for reconciliationسندھ ہائی کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی جانب سے صلح نامہ کے ریکارڈ کے حصول کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ ملزمان کے وکیل نے صلح نامے کے ریکارڈ کے حصول کے لئے درخواست کرتے ہوئے استدعا کی کہ سیشن عدالت نے ملزمان کو ہدایت جاری کی ہے صلح ناموں کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔ عدالت نے ملزمان اور مدعی پارٹی کا صلح نامہ وصول کرنے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ 7 روز میں بتایا جائے صلح نامہ کیوں اور کس قانون کے تحت وصول کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کی عدم حاضری پر کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں بھی شاہ زیب قتل کے حوالے سے سول سوسائٹی کی جانب سے دی گئی درخواست پر سماعتیں جاری ہے اور گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں عدالتِ عظمیٰ کے حکم پر وزارتِ داخلہ کی جانب  شاہ زیب قتل کیس میں نامزد ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے تھے۔