counter easy hit

ن لیگ کی دھاندلی آزاد کشمیر میں بھی پہنچ گئی:شہزاد خادم

Shahzad

Shahzad

پیرس(نمائندہ خصوصی)ن لیگ کی دھاندلی اور پیسے کی سیاست آزاد کشمیر میں بھی پہنچ گئی ،انتخاباتی مہم کے دوران وفاقی وزرا قومی دولت کو پانی کی طرح بہاتے رہے ،لوگوں کے ووٹوں کی قیمت لگائی اور ن لیگ کے لوگوں کی جیبوں سے جعلی ووٹ بھی برآمد ہوتے رہے۔ ان خیالات کا اظہار شہزاد خادم سیکرٹری میڈیا انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونیوالی دھاندلی کے خلاف بھی پی ٹی آئی نہ صرف وائٹ پیپر شائع کرے گی بلکہ اس دھاندلی کو بھی عوامی طاقت سے بے نقاب کرے گی۔