counter easy hit

شہریار خان کے دو ٹوک موقف سے بھارتی کرکٹ حکام تلملا اٹھے

Shehryar Khan

Shehryar Khan

لکھنؤ : چیئرمین پی سی بی کے دو ٹوک موقف پر بھارت تلملا اٹھا، انڈین پریمئر لیگ کے سربراہ راجیو شکلا نے کہا ہے کہ کیا شہریار خان آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو دھمکا رہے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر گورداس پور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کے بعد دونوں ملکوں کی سرحدوں اور سیاسی کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا، ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لینے والے بی سی سی آئی کو بھی جواز تراشی کا موقع مل گیا، بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر جو کہ سیاستدان بھی ہیں ہرزہ سرائی میں پیش پیش اور باہمی مقابلوں کی امیدوں پر پانی پھیرتے رہے

چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے بھی پہلی بار دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بی سی سی آئی نے دسمبر میں سیریز کھیلنے سے باضابطہ طورپر انکار کر دیا توہو سکتا ہے کہ ہم بھارت سے آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس میں بھی مقابلہ نہ کریں، ابھی یہ بات حتمی نہیں مگر ایک آپشن ضرور ہے۔