counter easy hit

شاہ رخ خان غریب بچوں کے مسیحا بن گئے

ممبئی: سپراسٹار شاہ رخ خان صرف بالی ووڈ کے نہیں بلکہ دلوں کے بھی بادشاہ ہیں اور فلموں کے علاوہ لوگوں کے دلوں پرحکمرانی کرنا بھی خوب جانتے ہیں۔

Shahrukh Khan became the Messiah of the poor childrenکروڑوں دلوں کی دھڑکن اوربھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کہنے کو تو شوبز انڈسٹری پر راج کرتے ہیں لیکن ان کا دل بالکل بچوں کی طرح نرم ہے جو صرف دوسروں کی مدد کرنا جانتا ہے۔ شاہ رخ خان اپنے آس پاس موجود لوگوں خاص طورپرخواتین کی بہت عزت کرتے ہیں اور بچوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں جب کہ بچے بھی کنگ خان کو بے حد پسند کرتے ہیں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ شاہ رخ خان کے پرستاروں میں خواتین اور بچوں کی تعداد مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

گزشتہ روز بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جہاں بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں نے اپنے اپنے بچپن کی یادگارتصاویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پرتمام لوگوں کو اس دن کی مبارکباد دی وہیں شاہ رخ خان نے یہ دن بالکل منفرد انداز میں غریب بچوں کے ساتھ منایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے گزشتہ روز100 غریب بچوں کو اپنی فلم کے سیٹ پر مدعو کیا اور پورا دن ان کے ساتھ گزارا، اپنے سامنے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو دیکھ کر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔

انہوں نے بھی کنگ خان کے ساتھ مل کر خوب ہلاگلا کیا اور اس دن کو یاد گار بنایا۔ شاہ رخ خان نے بچوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا جب کہ بچوں کو کنگ خان کی فلم دیکھنے کا موقع بھی ملا۔ شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر بچوں کے ساتھ گزارے گئے یاد گار لمحوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اور ساتھ میں پیغام درج کیا کہ اسپارک اینڈ چینج فاؤنڈیشن کے 100 پیارے بچے آج ہماری فلم کے سیٹ پرمدعو تھے ہم نے خوب مزہ کیا یہ میرا اب تک کا سب سے یادگار(بچوں کا عالمی دن) ہے۔

View image on TwitterView image on Twitter

کنگ خان نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر کیک نظر آرہاتھا تاہم شاہ رخ خان بہت خوش نظرآئے۔

View image on Twitter

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں کنگ خان ایک پستہ قد آدمی کا کردار نبھارہے ہیں جب کہ ان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف اورانوشکا شرما مرکزی کرداروں میں نظرآئیں گی۔