counter easy hit

عدم برداشت کے سوال پر شاہ رخ خان کی زبان پر تالے

 Shahrukh Khan Academy

Shahrukh Khan Academy

ممبئی…..کنگ خان نے اپنی زبان کو تالے لگا لئے،غلام علی کو دی گئی شیو سینا کی دھمکی پر پوچھے گئے سوال کا جواب نہ دیا۔
رپورٹ کے مطابق بالی وڈ بادشاہ بھی ہندو انتہا پسندوں کے دباو ٔمیں آگیا،سیاسی اور مذہبی معاملات پر لب کشائی نہ کرنے کا ارادہ کر لیا۔پاکستانی گلوکارغلام علی کو دی گئی شیو سینا کی دھمکی پر پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے صاف انکار کردیا،بولےوہ جب بھی کسی سیاسی یا مذہبی معاملات پر بیان دیتے ہیں اس کا شدید ردعمل سامنےآتا ہے،اس لئےوہ اس سوال کا جواب نہیں دیں گے۔شاہ رخ خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر مودی سرکار کو آئینہ دکھایا تھا جس کے بعد ان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا،ان مظاہروں کا اثر کنگ خان کی فلم دل والے کی کمائی پر بھی پڑا،اور بالاخر بالی وڈ رئیس کو طنزاً یہ کہنا ہی پڑا۔