counter easy hit

گڈگورننس کی دعویدارحکومت کیخلاف سرکاری ملازم سراپااحتجاج ہیں:شاہد لطیف گجر

Shahid Latif Gujjar

Shahid Latif Gujjar

سپین(بیورو چیف)گڈگورننس کے دعویدار پنجاب کے حکمرانوں کیخلاف اس وقت ڈاکٹرز، نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف، اساتذہ،کلرکس اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت دیگر شعبوں کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شاہد لطیف گجر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان محکموں کے سرکاری فنڈز کو بھی اورنج لائن ٹرین میں جھونک دیا ہے اور باقی اداروں اور ملازمین کا برا حال کرکے رکھ دیا ہے۔