counter easy hit

دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،شاہد لطیف گجر

Shahid Latif Gujjar

Shahid Latif Gujjar

سپین(بیورو چیف) امجد صابری کی شہادت بڑا سانحہ ہے۔ وہ محبتیں باٹنے والے خوش مزاج اور عظیم انسان تھے۔ بزدلانہ کارروائی کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔ دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ملک دشمن عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ امجد صابری ایک عظیم انسان تھے جنہوں نے قوالی اور نعت کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا اور صوفیانہ کلام سے اسلام کا پیغام دنیا بھر میں پھیلایا۔ اس طرح کے انسان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا