counter easy hit

عوام کرپٹ عناصر کیخلاف منظم ہو رہے ہیں، شاہد لطیف گجر

Shahid Latif Gujjar

Shahid Latif Gujjar

سپین(بیورو چیف)عوام کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف منظم ہو رہے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے گیارہ سال جیل کی سختیاں برداشت کیں مگر ملک و قوم کا شیرازہ بکھرنے نہ دیا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت آصف علی زرداری کی کردار کشی کی جا رہی ہے اور ہم آصف علی زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو پاکستان کا عظیم سپوت ہے ہم انکی قیادت میں پنجاب کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائینگے۔