counter easy hit

شاہد خاقان عباسی کو سپریم کورٹ کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، ترجمان وزیرِاعظم آفس

اسلام آباد: وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے سپریم کورٹ سے وزیرِ اعظم کی طلبی کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

Shahid Khaqan Abbasi was not received any notice from the Supreme Court, the spokesman for the Prime Ministerترجمان وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اداروں کو آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اختیارات کا استعمال کرنا چاہیے، وزیرِ اعظم قانون کی عمل داری پر یقین اور عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں، عدالت کی جانب سے  کسی بھی مسئلے پر بلائے جانے پر وزیر اعظم  ضرور پیش ہوں گے، لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے کیس کی اگلی پیشی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بطور سی ای او ایئربلیو حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔