counter easy hit

انتخابات میں عبرتناک شکست کے بعد شاہد خاقان عباسی کو ایک اور زوردار جھٹکا لگ گیا

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو دونوں حلقوں سے ہارنے کے بعد ایک اور دھچکا، پارٹی ٹکٹ ہولڈر راجا محمد علی کی بجائے ان کا حمایت یافتہ آزادایم پی اے راجہ صغیر احمد تمام تر دبائو کے باوجود بنی گالہ جا کر کپتان کے ہو گئے۔راجا صغیراحمد نے گزشتہ انتخابات میں پلنگ کے انتخابی نشان پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار راجہ محمدعلی کے مدمقابل تھے لیکن 38 ہزارو وٹیں لینے کے باوجود ناکام ہو گئے تھے۔

اب کی بار ان کاانتخابی نشان بالٹی تھا اور انھوں نے ایک سخت انتخابی جنگ کے بعد19سوووٹوں کی برتری سے اپنے حریف راجا محمد علی کوشکست سے دوچار کیا۔انتخابات کے دوران ہی راجا صغیر احمد نے اعلان کیا تھا کہ وہ جیت کر اس پارٹی کاحصہ بنیں گے جو حکومت بنائے گی تاکہ علاقہ کی محرومیوں کاخاتمہ کر سکوں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگی ورکر اور کاکرکن آئے روز احتجاج کرتے رہے مگر شاہد خاقان عباسی اور ان کے گروپ کی مقامی قیادت نے مسلم لیگ کو یکجا نہ ہونے دیا جس کی وجہ سے سابق وزیر اعظم شاہد عباسی دونوں حلقوں سے ہار گئے۔