counter easy hit

شاہد خاقان عباسی نے بھی قوم کو خوشخبری سنا دی

Shahid Khaqan Abbasi also heard the good news about the nation
لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود میں ڈرلنگ کی تمام تفصیلات مجھے معلوم ہیں، سمندری حدود سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا امکانات موجود ہیں، ایک کنویں کی ڈرلنگ ناکام بھی ہوگئی تو مزید 3 سے 4 کنووں کی ڈرلنگ کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پاکستان کی سمندری حدود میں تیل اور گیس کے ذخائر کی ممکنہ دریافت کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے وہ اس تمام معاملے کی تفصیلات سے آگاہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔وہ جو سنتے ہیں آکر بول دیتے ہیں۔عمران خان کو تو یہ بھی نہیں معلوم کہ تیل نکالنے والی کمپنی کا نام کیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مجھے اس بارے میں تمام معلومات ہیں کہ کام کب اور کیسے شروع ہوا۔اگر تیل یا گیس نکلتی ہے تو اچھی بات ہے تاہم یہ نکلے گی یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ایک کنویں کی ڈرلنگ ناکام بھی ہوگئی تو مزید 3 سے 4 کنووں کی ڈرلنگ کی جا سکتی ہے۔شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ ایک کنویں کی ڈرلنگ کرنے پر کافی پیسہ خرچ ہوتا ہے۔ اگر تیل و گیس کے ذخائر دریافت نہیں ہوتے تو کل وزیراعظم کو نیب پکڑ کے بھی لے جا سکتی ہے کہ تم نے ملک کے پیسے کا نقصان کر دیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی مزید کہتے ہیں کہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہو بھی جائیں تو انہیں نکالنے میں کئی برس کا عرصہ لگ سکتا ہے۔واضح رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انرجی ایکسپرٹ ارشد ایچ عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اگر آئل کے بہت بڑے ذخائر دریافت کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تب بھی انہیں نیٹ ورک میں شامل کرنے کے لیے 5 سے 6 سال لگیں گے۔ جب سوئی میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے تب بھی ایسا ہی ہوا تھا لیکن پتہ نہیں کون وزیراعظم عمران خان کو اس متعلق غلط گائیڈ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو ٹیست ورک کیا جا رہا ہے جب تک اس حوالے کوئی ٹھوس تصویر سامنے نہیں آتی تب تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ابھی اس طرح کے بیانات آ رہے ہیں کہ ہم پانچ ہزار میٹر تک ڈرل؛لنگ کریں گے تو یہ بھی ایک ریکارڈ ہی ہو گا۔کیونکہ اس سے قبل جو دنیا میں جو تیل کے ذخائر دریافت کیے گئے تو وہ بھی 3ہزار میٹر تک گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website