counter easy hit

ڈی جی آئی ایس پی آر کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا پیغام

معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی چھوٹی صاحبزادی اسمارا نے اپنی سالگرہ پر تحفہ بھجوانے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکا شکریہ ادا کیا ہے۔ اسمارا کا مختصر ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

Shahid Afridi's daughter message to DG ISPRگزشتہ روز بوم بوم آفریدی نے اسمارا کی سالگرہ کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشیئر کرتے ہوئے خوبصورت پیغام لکھاتھا کہ ’’ آج اسمارا کی چھٹی سالگرہ منا رہے ہیں۔ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں۔ ہمیں ہمیشہ اپنی فیملی اور پیاروں کے ساتھ ایسی چھوٹی چھوٹی خوشیاں منانے کیلئے وقت نکالنا چاہیئے۔ لو یو اسمارا‘‘۔

View image on TwitterView image on Twitterاسمارا کی خوشیوں میں میجر جنرل آصف غفور نے بھی ننھی شہزادی کیلئے تحفہ بھجوا کر اپنا حصہ ڈالا جس پر اسمارا نے انہیں ویڈیو پیغام میں کہا ’’آصف انکل تھینک یو، مجھے آپ کا گفٹ مل گیا ہے‘‘۔

آصف غفور نے یہ ویڈیو پیغام اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اسمارا کو اپنی بیٹی جیسی قرار دیتے ہوئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کرکٹر شاہد آفریدی کو اللہ نے چار بیٹیوں سے نوازا ہے جن سے وہ بےپناہ محبت کرتے ہیں۔ ان کی بیٹیاں تقریبا تمام ٹورنامنٹ میں بابا کے ساتھ ہوتی ہیں اورآفریدی سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں جو بچیوں کی اپنے

والد سے زبردست دوستی کا پتہ دیتی ہیں۔