counter easy hit

شاہد آفریدی نے ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگا دینے والی بیان جاری کر دیا

Shahid Afridi issued a statement on the body of the Indians

لاہور (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری ختم کرنے کا معاملہ، شاہد آفریدی کا بھرپور ردعمل، ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی، قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو آزادی کا حق ملنا چاہیئے، اقوام متحدہ کیوں سو رہا ہے؟ امریکی صدر کو فوری اس مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہیئے۔تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خودمختار حیثیت کو ختم کیے جانے کے فیصلے پر مایہ ناز پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہو اور کشمیریوں کو آزادی کا حق دلوائے۔شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا حق اور انہیں ان کا حق ضرور ملنا چاہیئے۔ شاہد آفریدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ بھارت نے آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ بھارت کے صدر سے کشمیر سے متعلق 4 نکاتی ترامیم پر دستخط کیے جس کے بعد اس حوالے سے صدارتی حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر آج سے بھارتی یونین کا علاقہ تصور کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کی علیحدہ سے اسمبلی ہو گی۔ آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر سے باہر کے لوگ وہاں اپنے نام پر زمین نہیں خرید سکتے۔ خیال رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا۔جس میں اپوزیشن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کافی احتجاج کیا۔ اجلاس میں بھارتی وزیر داخلہ نے مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کو ختم کرنے سے متعلق ایک قرارداد پیش کی جس کے بعد مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کی ایک کے سوا باقی تمام شقیں ختم کردیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ نے آرٹیکل 370 اے ختم کر دیا۔ جس کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل نہیں کر سکتے۔بھارت کے آئین میں کشمیر سے متعلق دفعہ 370 کی شق 35 اے کے تحت غیر کشمیری مقبوضہ وادی میں زمین نہیں خرید سکتے۔ 35 اے دفعہ 370 کی ایک ذیلی شق ہے جسے 1954ء میں ایک صدارتی فرمان کے ذریعے آئین میں شامل کیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website