counter easy hit

بوم بوم آفریدی کی حیران کُن پیشکش ۔!!! جس کام سے کروڑوں روپے کمائے شاہد آفریدی نے وہ کام مفت کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے تمام برانڈز کو مشروط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں راشن اور فنڈز دیے جائیں تو وہ تمام برانڈز کے ساتھ مفت کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے بڑے بڑے برانڈز کے ساتھ ان کی اشتہاری مہم کے لیے کام کیا ہے لیکن اب میں چاہتا ہوں کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے میری معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغام ان برانڈز کے لیے ہے جن کے ساتھ میں نے اپنے فائدے کے لیے کام کیا اور اس کے بدلے انہوں نے بھی مجھے مارکیٹنگ کے لیے استعمال کیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ اب میں ان برانڈز سے درخواست کرتے ہوئے اپنا آپ انہیں پیش کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے خوراک کی فراہمی کی مہم چل رہی ہے اور کوشش ہے کہ اس کو مزید بڑے پیمانے پر انجام دیا جائے کیونکہ پاکستان بہت بڑا ملک ہے اور کافی لوگ کھانے پینے کی اشیا کے اب بھی منتظر ہیں۔ بوم بوم آفریدی نے تمام برانڈز کو کہا کہ مجھے آپ سے کچھ نہیں چاہیے اور میں آپ کو سوشل میڈیا اور ٹی وی سمیت ہر پلیٹ فارم پر تشہیر کے لیے دستیاب ہوں اور مجھے اس کے عوض پیسے نہیں چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس کے عوض آپ راشن تیار کر کے دیں تاکہ میں پاکستان کے ان لوگوں تک پہنچا سکوں۔ شاہد آفریدی کے اس پیغام کو عوام نے بہت سراہا ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کرکٹرز حسن علی، وہاب ریاض، شعیب ملک، جویریہ خان سمیت دیگر نے بھی سابق کپتان کے اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق بھارتی کرکٹرز یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ نے بھی کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کرنے والی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیے فنڈز دینے کا اعلان کیا تھا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کے بھر میں لاک ڈاؤن کے سبب غریب و نادار طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک کے کونے کونے میں ایسے غریب اور مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور ملک بھر میں تقریباً تین ہفتے سے جزوی اور مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ پاکستان میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور اب تک کم از کم 95 افراد ہلاک اور ساڑھے 5 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website