counter easy hit

حریم شاہ نے پٹاری کھول دی۔۔۔حریم شاہ نے کرکٹر شاہین آفریدی کو کہیں کا نہ چھوڑا ،ایسی ویڈیو جاری کر دی ،دیکھ کر آپ کانوں کو ہاتھ لگا لیں گے

دبئی (ویب ڈیسک )ٹک ٹاک کی متنازعہ سٹار حریم شاہ نے کرکٹر شاہین آفریدی پر بھی شرمناک الزام لگا دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ نے شاہین آفریدی کی ایک مبینہ ویڈیو شیئر کی جو کہ کچھ عر صہ قبل سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تھی ،اس مبینہ ویڈیو میں شاہین آفریدی

غیر اخلاقی حرکتیں کرتے دیکھے جا سکتے ہیں ۔اس ویڈیو کے ساتھ حریم شاہ نے پیغام جاری کیا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ کچھ مہینے پہلے شاہین آفریدی کی مبینہ ویڈیو میں نے جاری کی تھی ۔حریم شاہ نے کہا کہ جناب ویڈیو کال کا کہہ رہے تھے ،جب ویڈیو کال پک کی تو گندی حرکتیں شروع کر دیں ۔واضح رہے کہ حریم شاہ کی جانب سے مختلف نامور شخصیات پر الزامات عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب شاہین آفریدی بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے ،یہاں دلچسپ امر یہ ہے کہ شاہین آفریدی پہلے کرکٹر نہیں ہیں جن پر حریم شاہ نے الزام عائد کیا ،اس سے پہلے وہ سابق معروف کرکٹر عبد الرزاق کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کر چکی ہیں لیکن حریم شاہ نے ابھی تک عبدالرزاق پر کسی قسم کا کوئی الزام عائد نہیں کیا ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے اس وقت ملک کی سیاست میں ہنگامہ برپا کر رکھاہے یہاں تک کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے صحافی مبشر لقمان کو تھپڑ تک دے مارا تاہم اب ٹک ٹاک سٹار کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائل ہو گئی ہے جس نے ہر کسی کے ہوش ہی اڑا کر رکھ دیئے ہیں ۔حریم شاہ آج کل بیرون ملک میں مزے لوٹ رہی ہیں جبکہ انہوں نے کینیڈین شہریت کیلئے درخواست بھی دیدی ہے اور اگر ان کے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ دبئی میں

سیر سپاٹے کرتی دکھائی دیتی ہیں تاہم اس وقت سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ممکنہ طورپر کسی سوال کا جواب دے رہی ہیں ۔اس ویڈویو کے حقیقی ہونے سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے ، حریم شاہ اس ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ” پاکستان آرمی نے آپ کا نوٹس لے لیاہے “ ، ممکنہ طورپریہ کوئی سوال ہے جسے وہ دہرا رہی ہیں اور ساتھ ہی جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ” جو بھی نوٹس لینا ہے جس نے بھی لینا ہے لے لے ، مجھے کسی کا کوئی ڈر نہیں ہے ۔“یاد رہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کی کچھ عرصہ قبل شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال لیک ہوئی جس نے سیاسی حلقوں میں تہلکہ برپا کر دیا تاہم اس کے بعد ان کی فیاض الحسن چوہان سے ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی لیک ہوئی جس سے کئی قسم کے سوالات نے جنم لے لیاہے ۔حریم شاہ اور صندل خٹک نے ٹک ٹاک پر اکاوئنٹ بنایا لیکن ان کو شہرت اس وقت ملی جب ان کی سیاسی شخصیات کے ساتھ ویڈیوز منظر عام پر آئیں اور وہ دفتر خارجہ کے حساس علاقے میں جا پہنچیں جس نے عوام کی توجہ ان کی طرف کر دی ۔یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا تاہم کچھ عرصہ کے بعد ٹویٹر پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی فوٹو کاپی وائرل ہوئیں وہ کسی اور کی نہیں بلکہ حریم شاہ اور صندل خٹک کی تھیں جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ حریم شاہ اپنے لیے یہ فرضی نام استعمال کرتی تھیں جبکہ ان کا حقیقی نام فضاءحسین ہے اور وہ مانسہرہ کے ایک چھوٹے سے گاﺅں سے تعلق رکھتی ہیں ۔

shaheen shah afridi, video, with, hareem shah, hits, the, charts, now

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website