counter easy hit

شاہدرہ: چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Shahdara

Shahdara

لاہور (یس ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے باعث 3 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

چھت گرنے کے باعث 2 جاں بحق جبکہ 1 زخمی بھی ہے۔ ریسکیو ذرائع مے مزید بتایا کہ زخمی کو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مریض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔